جعلی حکومت آئین روندنے

بغض عمران خان میں جعلی حکومت آئین روندنے کیلئے بھی تیار ہے،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف سیف نے کہا ہے کہ بغض عمران خان میں جعلی حکومت آئین روندنے کیلئے بھی تیار ہے۔
اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔
جعلی حکومت آئینی ترامیم کی ناکام کوشش کر رہی ہے، ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، یہ ترامیم آئین سے غداری کے سوا کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترامیم کیلئے جعلی اتحادی حکومت ٹولیوں کی شکل میں گھوم پھر رہی ہے، جعلی مینڈیٹ والے آئینی ترامیم کے ذریعے ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ بغض عمران خان میں جعلی حکومت آئین روندنے کیلئے بھی تیار ہے، لیکن پی ٹی آئی اعلی عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، آزادی سلب نہیں کرنے دیں گے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے جعلی حکومت سے ملی ہوئی الیکشن کمیشن کے منہ پر بھی طمانچہ رسید کیا، الیکشن کمیشن نے ملک کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  حضرت محمد ﷺ کی اسوہ حسنہ تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے، فیصل کریم