مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

آئینی ترامیم :بلاول بھٹو اور محسن نقوی کی رات گئے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

ویب ڈیسک: آئینی ترامیم کے لئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اہمیت اختیار کر گئے ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاوبھٹو اور وزیرداخلہ محسن کی رات گئے مولانا فضل الرحمن سے طویل ملاقات ہوئی ہے ۔
بلاول بھٹو کے علاوہ پیپلزپارٹی کے وفد میں اعجاز جاکھرانی اور میئر کراچی مرتضی وہاب بھی شامل تھے، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات کے دوران دوبارہ گئے۔
ملاقات میں آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کی گئی، ملاقات کے بعد بلاول بھٹو وکٹری کا نشان بنا کر روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور محسن نقوی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے آئینی ترامیم کیلئے تعاون مانگا گیا جس پر سربراہ جے یو آئی نے سوچ بچار کا وقت مانگ لیا۔
جے یو آئی ف کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کچھ تجاویز آئی ہیں، تجاویز پر پارٹی کی شوری اور مجلس عاملہ کے ارکان سے بھی مشاورت کی جائے گی، آئینی ترمیم آج اسمبلی میں آرہی ہے یا نہیں ہمیں معلوم نہیں۔
اس سے پہلے گزشتہ رات اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی، مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترامیم کیلئے اپنی تجاویز پیش کی تھیں۔

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید