پی ٹی آئی حکمت عملی تیار

پی ٹی آئی کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کارروائی سے متعلق حکمت عملی تیار

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کارروائی سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔
اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اصولی موقف لیا ہے اور وہ اس پر قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم قانون سازی ہے، جسے اپنے بجائے قوم اور ملک کے لیے کرنا ہے، پہلے ہم اسے دیکھیں تو سہی، پہلے ڈرافٹ پڑھیں تو سہی۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ججز کی ایکسٹینشن نہیں ہونی چاہیئے، عمریں نہیں بڑھنی چاہئیں، سپریم کورٹ کو آپ ٹچ نہ کریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں عدلیہ پر قدغن لگے گی، عدلیہ کمپرومائز ہو جائے گی، جج کو اس کی رائے کے بغیر ٹرانسفر کرنا غیرآئینی ہے۔
صحافی کے سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 2 ستمبر کو ہم نے اپنے تمام ارکان پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کر دی تھیں، ہم نے اپنی ہدایات کی کاپی کی مکمل فائل اسپیکر آفس میں بھی جمع کرائی ہے۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کو مسترد کردیا