ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا

ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے ، سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی

ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک پاکستان نے خوشخبری سنائی ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب سے گامزن ہے جس سے ڈیفالت کا خطرہ ٹل گیا ہے ۔
مرکزی بینک سے جاری ازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس زرمباردلہ کے ذخائر 30 ملین ڈالر سے بڑھ کر ستمبر 2024 میں 9.466 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔
بینکوں کی شرح سود میں بھی اسٹیٹ بینک کی طرف سے 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔
اعداد شمار میں بتایا ہے کہ اپریل 2020 کے بعد سب سے نمایاں کمی ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی استحکام دکھائی دے رہا ہے۔ حالات خاص طور پر ملک کی معاشی حالت میں نمایاں طور پر بہتری آرہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2024 میں وفاقی حکومت نے ایندھن کی قیمتوں میں کمی جو یقینی طور پر پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی حوصلہ افزائی کرے گی۔
رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں ترسیلات زر کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جو 28 بلین ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2024 میں پاکستان کی افراط زر کی شرح کم ہو کر 9.6% ہو گئی جبکہ جولائی میں 11.1% سے بھی کم ہو گئی اور اکتوبر 2021 کے بعد سب سے کم سطح پر ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہونے والا ہے جس میں 7بلین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر بات چیت ہو گی۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانےکی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع