آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا آئینی ترمیم کو سپریم کور ٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کو شکست کے باعث آئینی ترامیم کے خلاف پٹیشن آج سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔
تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی نہیں لہٰذا ترمیم نہیں ہوسکتی۔
پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ میں پٹیشن خیبر پختونخوا کے سینیٹرز اور سینیٹ کے ٹکٹ ہولڈرز کی جانب سے دائر کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بائیڈن اور کملا ملک کو تباہ کر رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ