ٹرمپ پر فائرنگ کی مذمت

جوبائیڈن کی ٹرمپ پر فائرنگ کی مذمت ،اپنی ٹیم کو خصوصی ہدایات جاری

ویب ڈیسک: امریکی صدرجوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سابق صدر کی حفاظت یقینی بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں ۔
اپنے ایک بیان میں جوبائیڈن نے سابق صدرکی حفاظت یقینی بنانے پرسیکرٹ سروس کی تعریف کی ۔
انہوں نے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں کسی قسم کیسیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ پرحملے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص حراست میں ہے، ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اپنی ٹیم کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کو فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب فائرنگ ہوئی جہاں سابق صدر اور امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہسپتال انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز تنازعہ شدت اختیار کر گیا