اورکزئی میں فائرنگ

اورکزئی میں فائرنگ سے ویلج کونسل چیئرمین جاں بحق،2افراد زخمی

ویب ڈیسک: اورکزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ویلج کونسل چیئرمین عنایت الرحمن جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے ۔
ڈی پی او نذیر خان کے مطابق واقعہ اپر اورکزئی کے علاقہ علاقہ غوڑ گڑھ میںپیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ویلج کونسل غوز گڑھ کے چیئرمین عنایت الرحمان کو قتل کردیا ۔
فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد زخمی بھی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔
علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ موٹروے کے قریب گاڑی پر فائرنگ، والد جاں بحق، ماں بیٹا زخمی