نظریں مولانا فضل الرحمن پر

آئینی ترمیم کیلئے نمبر گیم، ساری نظریں مولانا فضل الرحمن پر مرکوز

ویب ڈیسک: آئینی ترمیم کے حوالے سے نمبر گیم کا کھیل جاری ہے اور اس سلسلے میں سب کی نظریں مولانا فضل الرحمان پر مرکوز ہو گئیں ۔
حکومت اور اپوزیشن اتحاد کی جانب سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن سے حمایت کی درخواست کی گئی ہے ۔
گزشتہ روز اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور محسن نقوی پر مشتمل حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔
حکومتی وفد نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن سے آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست کی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔
پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں شبلی فراز، اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور حامد رضا شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وفد نے بھی جے یو آئی سربراہ سے اپوزیشن اتحاد کی حمایت کی درخواست کی ۔
ملاقات میں حکومتی آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے کے نکات پر بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 670ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیاگیا