گرفتار ملزم کی ویڈیو جاری

فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے گرفتار ملزم کی تصاویر جاری

ویب ڈیسک: فلوریڈا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسرا حملہ کرنے والے گرفتار ملزم کی تصاویر اور ویڈیو بیان جاری کردیاگیا ۔
فلوریڈا میں مبینہ حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر بال بال بچ گئے جب کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق 58سالہ گرفتار حملہ آور کی شناخت ریان ویسلے روتھ کے نام سے ہوئی ہے جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے حملے کے وقت صرف 250 سے 450 میٹر کی دوری پر تھا۔
حملے کے وقت سابق صدر ٹرمپ گولف کھیلنے میں مصروف تھے؟ ملزم کو علاقے میں ناکہ بندی کے بعد گرفتار کیا گیا تھاجس کے پاس سے اے کے 47 بھی برآمد ہوئی تھی ۔
ملزمGoPro کیمرے کے ذریعے قاتلانہ حملے کی ریکارڈنگ بھی کرنا چاہتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریان ویسلے روتھ ماضی میں چھوٹے جرائم کی پاداش میں 8 بار گرفتار ہوچکا ہے۔
میکینکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے ریان ویسلے نے بے گھر افراد کی تعمیر کے لیے ایک تنظیم بھی بنائی تھی۔
روتھ کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے تاہم آخری بار ڈیموکریٹ کے ووٹر کے طور پر اندراج کرایا تھا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ، کامیاب نہیں ہونے دینگے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا