12ربیع الاول سیکیورٹی پلان جاری

12ربیع الاول سیکیورٹی پلان جاری، پولیس کی بھاری نفری ڈیوٹی پر مامور

ویب ڈیسک: 12ربیع الاول سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے، اس دوران ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور کر دیئے گئے ہیں۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بارہ ربیع الاول کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر سیکیورٹی پلان کو حتمی تشکیل دے دی ہے۔
اس سلسلے میں مرکزی جلوس، مجالس اور تقریبات کے لئے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دینگے۔
12ربیع الاول سیکیورٹی پلان کے تحت مجالس اور تقریبات کو فول پروف بنانے کی خاطر تمام روٹس کا ازسر نو آڈٹ کراتے ہوئے خصوصی سفارشات کی روشنی میں تھری لئیر سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
پلان کے تحت جلوس کے روٹس کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگ کے زریعے مسلسل سویپنگ کی جائے گی، جلوس، مجالس اور تقریبات کی سیکورٹی فول پروف بنانے کی خاطرسی سی ٹی وی کیمروں، ڈرون کیمرہ اور سرویلنس کیمرہ موبائل سسٹم کے زریعے نگرانی کی جائے گی۔
اس روز شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت جگہ جگہ پر خصوصی ناکہ بندی قائم کر کے چیکنگ کا عمل بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی پلان کے تحت شہر میں داخل ہونے والے تمام مشکوک اور مشتبہ افراد، سرائے اور ہوٹلز میں قیام پذیر افراد کی نگرانی سمیت انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری طرف ضلع بھر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے۔
اندرون شہر میں جاری مجالس، تقاریب اور دیگر جلوسوں کی جانب سے جانے والے تمام راستوں پر سٹی پٹرول، ابابیل اور دیگر پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 12ربیع الاول سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے، اس دوران ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد آج کرچی پہنچے گا