پاکستان میں منکی پاکس کا 7واں

پاکستان میں منکی پاکس کا 7واں کیس رپورٹ، پمز ہسپتال میں داخل

ویب ڈیسک: سعودی عرب سے آنے والے ایک اور پاکستانی میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہو گئی، اس طرح پاکستان میں منکی پاکس کا 7واں کیس رپورٹ ہو گیا ہے۔
سعودی عرب سے آنے والے مریض کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے، فی الحال پمز ہسپتال میں داخل کرا لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچے والے شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ 44 سالہ متاثرہ مریض کا تعلق پنجاب کے شہر گجرات سے ہے، وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرہ مریض پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیرعلاج ہے۔
ہسپتال ذرائع کی جانب سے مریض کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں‌عالمی ادارہ صحت کی جانب سے شدید خطرات ظاہر کئے گئے ہیں.
عالمی ادارہ برائے صحت نے گزشتہ ماہ منکی پاکس کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا تھا۔ ادارہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ منکی پاکس 121 ممالک میں پھیل چکا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 500 افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں، ہائی رسک گروپس اور کمزور قوتِ مدافعت والے افراد میں منکی پاکس کی شرحِ اموات 10فیصد تک ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب سے آنے والے ایک اور پاکستانی میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہو گئی، اس طرح پاکستان میں منکی پاکس کا 7واں کیس رپورٹ ہو گیا ہے۔ 44 سالہ متاثرہ مریض کا تعلق پنجاب کے شہر گجرات سے ہے، وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرہ مریض پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیرعلاج ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید