ایٹا کے تحت 9سکیل میں بھرتی

ایٹا کے تحت 9سکیل میں بھرتی ختم، نئی پالیسی جاری

ویب ڈیسک: ایٹا کے تحت 9سکیل میں بھرتی ختم کر کے نئی پالیسی جاری کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق صوبے کے 7 محکموں کے علاوہ دیگر ڈیپارٹمنٹ میں ایٹا کے تحت 9سکیل میں بھرتی ختم کرتے ہوئے نئی پالیسی جاری کر دی گئی۔
صوبائی حکومت نے مختلف سرکاری دفاتر میں 9 سکیل میں بھرتیوں کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی۔
اس پالیسی کے تحت ہائیر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے کے 7 ڈیپارٹمنٹس کے علاوہ دیگر تمام محکموں میں 9 سکیل میں بھرتی ایٹا کے تحت ختم کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولیس، ریونیو، پٹواری، جیل، جنگلات، ایکسائز اور ریسکیو 1122 میں بھرتیاں ایٹا کے تحت ہی کی جائیں گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 9سکیل میں بھرتی کیلئے نئی پالیسی جاری کر دی گئی، تاہم 7 محکموں کے علاوہ دیگر تمام محکمے سکیل 9 میں بھرتیاں اپنے طور پر کرنے کے مجاز ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  12ربیع الاول پر راولپنڈی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل