پشاور میں جشن عید میلادالنبی

پشاور میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عقیدت سے منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
پشاور میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے نماز فجر کے بعد دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا-
جشن عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس میلاد ہاﺅس گلبہار سے سجادہ نشین سید عنایت شاہ کی قیادت میں برآمد ہوا۔
جلوس میں بڑی تعداد میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے شرکت کی، اس دوران شرکاء کی جانب سے خاتم البنیین ﷺ پر درود و سلام کا سلسلہ جاری ہے۔
جلوس حضرت شیخ جنید پشاوری کے مزار پر اختتام پذیر ہوگا، اس کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔
جلوس کے اختتام پر تقریب میں علماءکرام حضور اقدس صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔
ادھر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے پشاور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر سیکیورٹی پلان کو حتمی تشکیل سے دی گئی ہے۔
سی پی او قاسم علی حان کا اس حوالے سے کہا ہے کہ مرکزی جلوس، مجالس اور تقریبات کے لئے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ جلوس کے روٹس کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگ کے زریعے مسلسل سویپنگ کی جائے گی۔
انہوں نے سیکورٹی کے حوالے سے مزید بتایا کہ جلوس، مجالس اور تقریبات کی سی سی ٹی وی کیمروں، ڈرون کیمرہ اور سرویلنس کیمرہ موبائل سسٹم کے زریعے نگرانی کی جائے گی۔
سی پی او کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت جگہ جگہ پر خصوصی ناکہ بندی قائم کی گی ہے، تمام مشکوک اور مشتبہ افراد، سرائے اور ہوٹلز میں قیام پذیر افراد کی نگرانی سمیت سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے.
یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات میں ٹرک اور وین کا خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق