جشن عید میلادالنبیﷺ کی خوشی میں

جشن عید میلادالنبیﷺ کی خوشی میں پوراملک سج گیا، پررونق تقاریب جاری

ویب ڈیسک: جشن عید میلادالنبیﷺ کی خوشی میں پورا ملک سج گیا، گلیاں اور تمام راستوں پر چراغاں کیا گیا ہے جس سے پورا ملک روشن ہو گیا۔ اس دوران پررونق تقاریب کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
جشن میلا مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
ختم النبیین، رحمت اللعالمین، سرور کونین، نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا جشن آج دنیا بھر کی طرف ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
اس خوشی کے دن ملک بھر کی گلی، گلی چراغاں، مساجد، بلند عمارتوں، بازاروں اور چوراہوں پر سبز پرچموں کی بہار ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پشاور، کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے مرکزی شہروں کے علاوہ ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں پررونق تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
جشنِ کے موقع پر درود و سلام کی محفلیں سجا کر آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اظہار محبت کیا جا رہا ہے۔ اس دن سردار دو جہاں کو گلہائے عقیدت پیش کئے جاتے ہیں.
غرض ملک میں‌ایسا کونہ تک نہیں بچا ہوتا جہاں نبی پاک، محبوب خدا ، سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کی خوشی میں‌ عقیدت مندان اسلام تقاریب کا انعقاد نہ کریں.
ادھر آج عید میلادالنبی ﷺ کی خوشی میں دن کا آغاز نماز فجر کے بعد وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21-21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔
یاد رہے کہ جشن عید میلادالنبیﷺ کی خوشی میں پورا ملک سج گیا، گلیاں اور تمام راستوں پر چراغاں کیا گیا ہے جس سے پورا ملک روشن ہو گیا۔ اس دوران پررونق تقاریب کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
عید میلادالنبیﷺ کی تیاریوں کے بعد عاشقان رسولﷺ نے گلی گلی، قریہ قریہ سجا دیا، شاہراہیں، چھوٹی بڑی عمارتیں، گھر رنگ برنگی روشنیوں سے منور ہوگئے، مساجد میں خصوصی محافل اور چراغاں کیا گیا۔
رحمت دوعالم، فخر کائناتﷺ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے جا رہے۔
کراچی میں گلی گلی، قریہ قریہ برقی قمقموں سے سجا یا گیاہے ، جگہ جگہ اسٹالز پر کہیں موئے مبارک کا دیدار کیا جارہاہے تو کہیں مسجد نبوی اور خانہ کعبہ کے ماڈلز رکھے گئے ہیں ، شہر کے مختلف علاقوں میں عاشقان رسول نے محافل میلاد کا انعقاد کیا اور ریلیاں نکالیں۔
لاہور میں بھی عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں مساجد، گھروں، سڑکوں، سرکاری عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے ، میلادالنبیﷺ کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔
پشاور میں رحمت اللعالمینﷺ کو گلہائے عقیدت پیش کرنے کیلئے نعت خوانی اور میلاد مصطفیٰﷺ کی محافل کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
کوئٹہ میں بھی جگہ جگہ چراغان کیا گیا ہے ، محافل نعت اور میلادالنبیﷺ کے جلوس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خواجہ آصف کے ساتھ آئینی ترمیم پرکوئی گفتگو نہیں ہوئی،بیرسٹر گوہر