49816312 89506667

شہباز شریف کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کا مطالبہ

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم ازکم 10فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین بالخصوص کم سکیل کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ناقابلِ قبول ہے،

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ مہنگائی ہر حد پار کر چکی ہے، صحت کے اخراجات بڑھ چکے ہیں۔ایسے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ نہ بڑھانا نا انصافی نہیں تو اور کیا ہے؟،کسانوں کی مدد کے لیے کسی پروگرام کا بجٹ میں ذکر تک نہیں،زرعی شعبہ 2.9فیصد کمی کا شکار ہے، ایسے میں کسانوں کو رعایتیں نہیں دیں گے تو کب دیں گے؟

مزید پڑھیں:  مہنگائی کےستائےعوام پربجلی گرادی گئی،بلوں پر فکس چارجز عائد

 اتوار کو اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں ہر سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا اور انہیں ہاؤسنگ الاونسزکے علاوہ دیگر مراعات فراہم کیں ، انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین بالخصوص کم سکیل کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ناقابلِ قبول ہے،

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، سپر 8 راونڈ میں ٹائیگرز کو کینگروز کے ہاتھوں شکست

انہوں نے کہاکہ موجودہ بجٹ سے ظاہر نہیں ہوتا کہ ملک معاشی کساد بازاری اور سست روی سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عاشی تحریک پیدا کرنے کے اقدامات کہاں ہیں؟ سرکاری شعبے کے ترقیاتی اخراجات اور منصوبے کہاں ہیں؟ وہ اقدامات دکھائی نہیں دیتے جن سے روزگار پیدا ہو اور لوگوں کی غربت کم ہو سکے۔