حضرت محمد ﷺ کی اسوہ حسنہ

حضرت محمد ﷺ کی اسوہ حسنہ تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے، فیصل کریم

ویب ڈیسک: جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے پر مسرت دن پر گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی اسوہ حسنہ تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔
عیدمیلادالنبی ؐ کے موقع پر گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل ہونا ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیرت نبوی ﷺ بنی نوع انسان کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ اس پر چل کر ہی ملک و قوم کی ترقی اور استحکام کے در وا کئے جا سکتے ہیں۔
گورنر خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی اسوہ حسنہ تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سرکاری وکلا کا کل عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا اعلان