مختلف ممالک میں میلاد مصطفیٰ ﷺ

مختلف ممالک میں میلاد مصطفیٰ ﷺ، رنگ ونور کی بہارپھیل گئی

ویب ڈیسک: دنیا بھر کے مختلف ممالک میں میلاد مصطفیٰ ﷺ نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ ایسے میں رنگ و نور کی بہار پھیل گئی۔
عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بنگلا دیش، عراق، مصر، لیبیا اور تیونس میں گلیاں کوچے سج گئے اور درود و سلام کی محفلوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خوشی میں یمن میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینی بھی نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی محبت میں سرشار ہیں جنہوں نے غزہ میں جشن منایا۔
اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر مبارک باد کا پیغام دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں میلاد مصطفیٰ ﷺ نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ ایسے میں رنگ و نور کی بہار پھیل گئی۔

مزید پڑھیں:  مولانافضل الرحمان نے آئینی ترامیم کامسودہ مکمل طور پر مسترد کر دیا