پاکستان نے 8سال بعد کانسی کا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے 8سال بعد کانسی کا تمغہ جیت لیا

ویب ڈیسک: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے 8سال بعد کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
میگا ایونٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو تیسری پوزیشن کے میچ میں ہرا کر 8سال بعد ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
قومی ٹیم نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی کوریا کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی۔
پاکستان کی جناب سے سفیان خان اور حنان نے 2،2 گول سکور کیے جبکہ رومان خان نے ایک گول کیا۔
میچ کے اختتام پر پاکستان کے سفیان خان کو دو گول کرنے پر پلیئر آف دی میچ کا حق دار قرار دے دیا گیا۔
یاد رہے کہ چین میں کھیلے جانے والے اس ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کو میزبان چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سیمی فائنل میچ میں چین نے پینالٹی شوٹس پر پاکستان کو 0-2 سے شکست دی تھی۔ یہ دوسری بار ہوا کہ چین نے پاکستان ہاکی ٹیم کو شکست سے دو چار کیا ہو.
اس سے قبل 2006 کے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں بھی چین نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہسپتال انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز تنازعہ شدت اختیار کر گیا