اسرائیل کے 15 سال پہلے پیجرز

اسرائیل کے 15 سال پہلے پیجرز اڑانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

ویب ڈیسک: پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں کے بعد سے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، اب کی بار اسرائیل کے 15 سال پہلے پیجرز اڑانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا جانے لگا ہے۔
امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے 15 سال قبل لبنان میں وائرلیس ڈیوائس پیجر میں دھماکوں کی منصوبہ بندی کی تھی، اسرائیل 15 سالوں سے لبنان میں پیجرز کو دھماکوں اڑانے کی تیاری کر رہا تھا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسرائیل پیجرز کی تیاری میں ملوث ہے جو لبنان کے مختلف علاقوں میں پھٹے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بہت سی فرضی کمپنیاں بنائی تھیں جن کا تعلق پیجرز کی تیاری سے تھا، ان کمپنیوں کے کچھ ملازمین کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ کس کے لئے کام کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ : پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں کے بعد سے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، اب کی بار اسرائیل کے 15 سال پہلے پیجرز اڑانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا جانے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور پولیس لائنز بم دھماکے میں ملوث پولیس ہیڈ کانسٹیبل گرفتار