امریکہ میں صدارتی انتخابات کیلئے قبل

امریکہ میں صدارتی انتخابات کیلئے قبل از وقت ووٹنگ شروع

ویب ڈیسک: امریکہ میں صدارتی انتخابات کیلئے قبل از وقت ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے ورجینیا، منی سوٹا اور ساؤتھ ڈکوٹا میں قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔
ان تینوں امریکی ریاستوں میں امیدوار کو ذاتی حیثیت میں پولنگ سٹیشن جا کر ووٹ ڈال رہے ہیں۔ رائے شماری کے روز رش سے بچنے کے لیے ابتدائی ووٹنگ کی جاتی ہے۔
اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران ڈاک، ای میل یا ووٹرز پولنگ کے مقامات پر جا کر ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔
ابتدائی ووٹنگ کو مقبولیت گزشتہ صدارتی الیکشن میں ملی تھی جب کورونا وباء کے باعث 100 ملین سے زیادہ ووٹرز نے انتخابات کے روز سے قبل بذریعہ ڈاک یا ذاتی طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کیلئے قبل از وقت ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرک: گیس کم پریشر پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری