ہری پور میں شادی شدہ خاتون

ہری پور میں شادی شدہ خاتون کی قتل شدہ نعش برآمد، تفتیش شروع

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں شادی شدہ خاتون کی قتل شدہ نعش برآمد، تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود فرید اباد میں شادی شدہ خاتون کا قتل یا خودکشی ہے، اس بارے میں تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق مسماۃ خدیجہ عرف کشور بی بی زوجہ زر ولی بعمر 24 سال کو گولی لگی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی نعش رورل ہیلتھ یونٹ کوٹ نجیب اللہ منتقل کردی گئی، جہاں سے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ پولیس کو جاری کر دی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر پولیس کی جانب سے معلومات اکھتی کرنے سمیت خاتون کے جاں بحق ہونے کے سلسلے میں تفتیش کر نے میں لگ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ضلع ہری پور میں شادی شدہ خاتون کی قتل شدہ نعش برآمد، تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران کے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر طالبان حکام تنقید کا شکار