بلوچستان میں کانگو وائرس سے اموات

بلوچستان میں کانگو وائرس سے اموات 9 ہوگئیں

ویب ڈیسک: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ہسپتال میں زیرعلاج کانگو وائرس کا ایک اور مریض چل بسا، اس کے ساتھ ہی بلوچستان میں کانگو وائرس سے اموات 9 ہوگئیں۔
فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس سے انتقال کرنے والے کوئٹہ کے 16 سالہ خان محمد کو گزشتہ روز تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھا۔
ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صبح کے وقت مریض کی حالت مزید بگڑ گئی ج س کے بعد وہ چل بسا۔ اس کے ساتھ ہی بلوچستان میں کانگو وائرس سے اموات 9 ہوگئیں۔
یاد رہے کہ رواں سال فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کے 34 مریضوں کوعلاج کیلئے لایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات:غیر ملکی سفیروں کے قافلے کے قریب دھماکہ ،1پولیس اہلکارشہید،3زخمی