لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

ویب ڈیسک: لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیئے گئے، وہ اپنی ذمہ داریاں 30 ستمبر کو سنبھالیں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
اس سے پہلے وہ بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کے عہدوں پر رہ چکے ہیں۔
محمد عاصم ملک اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی رہ چکے ہیں۔
ڈی جی آئِی ایس آئی تعنیات ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ ہیں۔
یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیئے گئے، وہ اپنی ذمہ داریاں 30 ستمبر کو سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں کانگو وائرس سے اموات 9 ہوگئیں