انورا کمارا نئے سری لنکن صدر

مارکسی نظریے کے حامی انورا کمارا نئے سری لنکن صدر منتخب

ویب ڈیسک: سری لنکا میں حالیہ انتخابات میں اپوزیشن رہنما ساجیت پریما داسا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، جبکہ ان کے مدمقابل سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمہ پر مبنی مارکسی نظریے کے حامی انورا کمارا نئے سری لنکن صدر منتخب کر لئے گئے ہیں۔
انتخابات میں فتح کے بعد انورا کمارا کا کہنا تھا ترقی و استحکام کے ہمارے خواب نئی شروعات سے پورے ہوں گے اور تمام سری لنکن شہریوں کا اتحاد ہی نئی شروعات کی بنیاد ہے۔
یاد رہے کہ سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات گزشتہ روز ہوئے تھے۔
انتخابات میں کسی امیدوار کی جانب سے 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے پر صدر کا انتخاب ترجیحی ووٹوں کی گنتی سے کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ سری لنکا میں حالیہ انتخابات میں سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمہ پر مبنی مارکسی نظریے کے حامی انورا کمارا نئے سری لنکن صدر منتخب کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  الیکٹرک کاریں بھی ٹائم بم بن سکتی ہیں، وارننگ جاری