18 فیصد ٹیکس لگنے سے ادویات

18 فیصد ٹیکس لگنے سے ادویات کی قیمتوں کو پر لگ گئے

ویب ڈیسک: 18 فیصد ٹیکس لگنے سے ادویات کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ حکومت کی جانب سے کچھ ادویات پر 18فیصد تک جنرل سیل ٹیکس لگایا گیا ہے ۔
حکومتی اقدام سے ان ادیات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، پریشان حال مریض کہتے ہیں کہ حکومت کم از کم ادویات پر تو سیلز ٹیکس نہ لگائے۔
لاہور میں میڈیکل سٹور مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت نے جِلد اور طاقت کی ادویات، ملٹی وٹامنز،کیلشیم، ملک پاوڈر، شوگر سٹرپس اور ہربل ادویات پر 18 فیصد جنرل سیلزٹیکس لگا دیا ہے۔
اس سےشوگر جیسے امراض میں مبتلا، بوڑھے اور کمزور افراد اور بچے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ لوگ ہفتوں کی دوا لے جاتے تھے، اب صرف ایک 2 دن کی ادویات ہی خرید پاتے ہیں۔
یاد رہے کہ 18 فیصد ٹیکس لگنے سے ادویات کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ حکومت کی جانب سے کچھ ادویات پر 18فیصد تک جنرل سیل ٹیکس لگایا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر اتحادیوں کو آن بورڈ لینا چاہئے تھا، گورنر خیبرپختونخوا