غزہ جنگ بندی میں کوئی فریق

غزہ جنگ بندی میں کوئی فریق بھی دلچسپی نہیں رکھتا، گوتریس

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افسردہ انداز میں کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی میں کوئی فریق بھی دلچسپی نہیں رکھتا، ہر بار کی جانے والی کوششیں بے سود ثابت ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت اچھی طرح یہ سمجھ گیا ہوں کہ غزہ جنگ بندی میں کوئی فریق بھی دلچسپی نہیں رکھتا، کوئی بھِی آگے آ کر اسے روکنے کی کوشش نہیں کرتا۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ یہ بہت بڑا المیہ ہے، یہ ایک ایسی جنگ ہے جسے ضرور بند ہونا چاہیے۔ اسرائیل جنگ بندی چاہتا ہے نہ حماس۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اس جنگ کا خطرہ لبنان منتقل ہو رہا ہے اور ایک اور غزہ بننے جا رہا ہے۔
یو این سیکرٹری جنرل نے اس امر کا اظہار اس وقت کیا جب دونوں فریق ایک دوسرے پر جنگ بندی میں سنجیدہ نہ ہونے کا الزام لگاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف جلسہ ختم، ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس بند، شرکاء لوٹنے لگے