پولیس وین پردہشتگرد حملے کی مذمت

گورنر خیبرپختونخوا کی سوات میں پولیس وین پردہشتگرد حملے کی مذمت

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا کی سوات میں پولیس وین پردہشتگرد حملے کی مذمت، واقعہ کو افسوسناک قرار دیدیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات کے تفریحی مقام مالم جبہ میں دہشتگردی کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ 11 ممالک کے سفارت کاروں کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں پر ٹارگٹڈ حملہ ایک تشویشناک اور افسوسناک واقعہ ہے۔
رہنما پی پی پی کا کہنا تھا کہ اس طرح کا عمل نہ صرف جانوں کو خطرے میں ڈالتا ہے بلکہ اس سے خیبرپختونخوا کے سفارتی طور پر تنہا ہونے کا خطرہ ہے۔
اس موقع پر انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ صوبائی حکومت امن کے قیام کی کوششوں میں مخلص نہیں۔
گورنر خیبر پختون خوا کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا یہ حملہ پاکستان اور اسلام دشتموں کی بڑی سازش کا حصہ ہے، میں زخمی اہلکاروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں اور متاثرین کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے صوبائی حکومت کی نااہلی اور غفلت کے باعث خدشات ناقابل برداشت ہوتے جا رہے ہیں۔
انہو‌ں نے بتایا کہ صوبائی حکومت صرف بیان بازی کر رہی ہے جبکہ حقیقی کارروائی کئی نظر نہیں آتی۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم امن اور استحکام کے لیے مسلسل آواز اٹھاتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کی سوات میں پولیس وین پردہشتگرد حملے کی مذمت، گورنر کنڈی نے مالم جبہ میں دہشتگردی واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا یہ حملہ پاکستان اور اسلام دشتموں کی بڑی سازش کا حصہ ہے، میں زخمی اہلکاروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں اور متاثرین کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر اتحادیوں کو آن بورڈ لینا چاہئے تھا، گورنر خیبرپختونخوا