63اے نظر ثانی اور آڈیو لیک کیس

سپریم کورٹ:63اے نظر ثانی اور آڈیو لیک کیس سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ ججز کمیٹی کے اجلاس میں 63اے نظر ثانی اور آڈیو لیک کیس سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ججز کمیٹی کے اجلاس میں 63اے نظر ثانی درخواستیں 30ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہوں گے۔
ذرائع نے بتایاکہ آڈیو لیک کیس کے لیے بھی پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیاگیا ہے ۔
آڈیو لیک کیس کے بینچ کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کریں گے۔
آڈیو لیک کیس کے بینچ میں جسٹس یحییٰ آفریدی ، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ آڈیو لیک کیس آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کا امکان ہے، جسٹس منیب اخترکو آڈیو لیک کیس میں ان کا ذکر ہونے پربینچ میں شامل نہیں کیاگیا۔
یاد رہے کہ 17مئی 2022 کو صدارتی ریفرنس پر فیصلہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے قرار دیا تھاکہ منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔
سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کا سوال واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیا تھا۔
اس معاملے پر نظرثانی درخواستیں دائر کی گئیں تھیں۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ میں جیپ حادثے کا شکار ،تین افراد جاں بحق ،1 زخمی