چالان کی نقول تقسیم

توشہ خانہ 2ریفرنس: عمرن خان اور بشریٰ بی بی میں چالان کی نقول تقسیم

ویب ڈیسک: توشہ خانہ 2ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ،پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی میں چالان کی تقسیم کردی گئیں ۔
سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی،اس موقع پر عمران خان اور بشری ٰبی بی کو چالان کی نقول فراہم کی گئیں ۔
آئندہ سماعت پر ملزمان پر نئے چالان کے تحت فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت دائر کر دی ایف ائی اے نے نیا چالان عدالت میں داخل کروا دیا۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی، وکیل صفائی سلمان صفدر نے نئے چالان کے بعد دائر درخواست ضمانت پر اپنے دلائل پیش کیے۔
عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی، وکیل صفائی 26 ستمبر کو اپنے دلائل مکمل کریں گے۔

مزید پڑھیں:  علی امین کے اٹک کراس کرنےکی خبر کسی نے رانا ثنا،خواجہ آصف کونہیں دی