جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ

سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی اہل نہیں، جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ

ویب ڈیسک: جسٹس یحییٰ آفریدی نے مخصوص نشستوں کے کیس میں اپنا تحریری اختلافی نوٹ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی اہل نہیں کیونکہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے۔
ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے 26صفحات پر مشتمل تحریری اختلافی نوٹ جاری کردیا۔
اخلافی نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے آئین تقاضوں پر پورا نہیں اترتی، سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں لینے کی اہل نہیں، تحریک انصاف سیاسی جماعت اور مخصوص نشستوں کیلئے اہل ہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے مزید لکھا کہ الیکشن کمیشن فریقین کو سن کر سات روز میں فیصلہ کرے۔

مزید پڑھیں:  لبنان: اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد31تک پہنچ گئی