تھانا آغامیرجانی شاہ کے قریب راہزن

تھانا آغامیرجانی شاہ کے قریب راہزن شہری کو لوٹ کر فرار، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: پشاور میں زہرنی وارداتیں معمول بن گئیں، تھانا آغامیرجانی شاہ کے قریب راہزن شہری کو لوٹ کر فرار ہو گئے، اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
راہزنی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرکلر روڈ پر راہزن شہری کو لوٹ لیتے ہیں، متاثرہ شخص کیساتھ کمسن بچہ بھی موجود دیکھا جا سکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری نے بغیر کسی مزاحمت کے مسلحہ رہزن کو سب کچھ دے دیا، اس دوران کمسن بچہ مسلحہ رہزن کو دیکھ رہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق راہزنی کا واقعہ کل رات پیش آیا، لیکن کسی نے پولیس کو اطلاع نہیں دی، اس کے باوجود ملزم کی تلاش کےلیے کوششیں جاری ہیں۔
پشاور میں زہرنی وارداتیں معمول بن گئیں، تھانا آغامیرجانی شاہ کے قریب راہزن شہری کو لوٹ کر فرار ہو گئے، اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  کرم جھڑپیں ساتویں روز بھی جاری، 46 افراد جاں بحق، 98 زخمی