وزیراعظم نے پری فلڈ ٹیکس نظام

وزیراعظم نے پری فلڈ ٹیکس نظام کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک: تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا اقدام، وزیراعظم نے پری فلڈ ٹیکس نظام کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے تحت ٹیکس گزاروں کیلئے پری فلڈ ریٹرن نظام کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم پاکستان نے مالی سال25-2024ء سے گزشتہ روز تنخواہ دار ٹیکس گزاروں کی پری فلڈ ریٹرن سسٹم کا آغاز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
اس کے علاوہ 2025ء سے کاروباری حضرات پر بھی پری فلڈ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا نظام شروع کر دیا جائے گا۔
اس حوالے سے تفصیلات بتائی گئی ہیں ، ان کے مطابق تنخواہ دار طبقہ جب ایف بی آر کی ویب سائٹ پر لاگ ان ہوا کرے گا تو اُس کے سامنے پری فلڈ ریٹرن کا تمام ڈیٹا آ جائے گا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر بزنس مینوں کو بھی آٹومیٹ کرنے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا 3 اطراف سے حملہ ناکام