سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 8 خوارج ہلاک جبکہ اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 8 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک: سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 8 خوارج ہلاک جبکہ اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گزشتہ شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے، ان خوارج سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سیکورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 8 خوارج ہلاک جبکہ اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں جان اور مال کا تحفظ نہیں ہے:سینیٹر شبلی فراز