88فلسطینیوں کی لاشیں اسرائیل

88فلسطینیوں کی لاشیں اسرائیل نے غزہ بھیج دیں

ویب ڈیسک: 88فلسطینیوں کی لاشیں اسرائیل نے غزہ بھیج دیں، یہ ان افراد کی لاشیں ہیں جنہیں اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنے حملے میں شہید کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل نے 88فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں لیکن غزہ کی وزارت صحت نے ان کو دفن کرنے سے انکار کر دیا۔
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پہلے اسرائیل ان کی شناخت اور ان کے قتل کی جگہوں کے بارے میں تفصیلات ظاہر کرے۔
صیہونی افواج نے لاشیں اسرائیل کے زیر کنٹرول کراسنگ کے ذریعے غزہ پہنچائیںم، تاہم فلسطینی حکام نے بغیر شناخت کے انہیں لینے سے انکار کر دیا۔
غزہ کے شمالی علاقہ خان یونس میں ناصر ہسپتال کے اہلکاروں نے بھی انہیں وصول کرنے اور دفنانے سے انکار کر دیا اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سے اسرائیل سے تفصیلات طلب کرنے کو کہا۔
وزارت صحت حکام نے ان لاشوں کے بارے میں تمام ڈیٹا اور معلومات مکمل ہونے تک کنٹینر وصول کرنے کا طریقہ کار معطل کر دیا ہے تاکہ ان کے اہل خانہ ان کی شناخت کر سکیں۔
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پہلے اسرائیل ان کی شناخت اور ان کے قتل کی جگہوں کے بارے میں تفصیلات ظاہر کرے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی قیمتوں میں ریلیف دینے سے روک دیا