اسرائیلی مظالم کیخلاف حزب اللہ

اسرائیلی مظالم کیخلاف حزب اللہ کی حمایت کرتے ہیں، ایران

سلامتی کونسل مداخلت کرے، لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو لاتعلق نہیں رہ سکتے، اسرائیلی مظالم کیخلاف حزب اللہ کی حمایت کرتےہیں، وزیرخارجہ
ویب ڈیسک: اسرائیلی جارحیت کو لگام دینے اور اسے روکنے کے حوالے سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراغچی نے اپنے عزائم آشکار کر دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران، لبنان میں اسرائیلی مظالم کیخلاف حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ خطہ بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے پر ہے، لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو لاتعلق نہیں رہ سکتے، علاقہ میں امن اور سلامتی بحال کرنے کیلئے سلامتی کونسل کو مداخلت کرنا ہوگی۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل تمام ریڈ لائنیں کراس کر چکا ہے۔ صیہونی قیادت کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے جرائم کی سزا ملنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران، لبنان میں اسرائیلی مظالم اور قبضے کے خلاف دفاع کیلئے حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں سفارتکاری کو ترجیح دے گا۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل مداخلت کرے، لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو لاتعلق نہیں رہ سکتے.
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل تمام ریڈ لائنیں کراس کر چکا ہے۔ صیہونی قیادت کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے جرائم کی سزا ملنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے لبنان پر فضائی حملہ کر کے 700 سے زائد افراد کو شہید کر دیا جبکہ اس دوران 1800 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، اس لئے بڑھتے جنگ کے خطرات خطے کو اپنی پلیٹ میں لے لیں گے.

مزید پڑھیں:  عمران خان نے راولپنڈی میں جلسہ منسوخ کردیا