پاکستان تحریک انصاف انٹرنل اکاونٹبیلٹی کمیٹی کے ضابطہ کار کی منظوری دیدی گئی۔

تحریک انصاف انٹرنل اکاونٹبیلٹی کمیٹی کے ضابطہ کار کی منظوری

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف انٹرنل اکاونٹبیلٹی کمیٹی کے ضابطہ کار کی منظوری دیدی گئی۔
کمیٹی اراکین میں‌سابق گورنر شاہ فرمان، قاضی انور ایڈووکیٹ اور معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی مصدق عباسی شامل ہیں۔
پاکستان کی سیاست میں پہلی بار بدعنوانی و اقرباء پروری کی روک تھام اور سدباب کے لئے کسی سیاسی جماعت کے چئیرمین نے اپنی ہی حکومت کے وزیراعلیٰ، اراکین اسمبلی، وزراء اور مشیروں کے احتساب کے لیے کمیٹی قائم کی۔
بانی چیئرمین نے کمیٹی کو پی ٹی آئی انٹرنل اکاونٹبیلٹی کمیٹی کا نام دیا ہے اور کمیٹی میں سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، ایڈووکیٹ قاضی انور اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی محمد مصدق عباسی کو شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نامزد کردہ کمیٹی گورننس میں میرٹ، شفافیت اور منصفانہ فیصلوں کو یقینی بنائے گی۔
کمیٹی کو عوامی نمائندوں اور پارٹی کے نامزد کردہ پوزیشن ہولڈرز کے احتساب کو یقینی بنانے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
اس کمیٹی کے ذمے بدعنوانی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات و قوانین کے نفاذ کی سفارش کرنا شاہے جن کے ذریعے بدعنوانی کم کی جا سکے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی احتساب کو یقینی بناتے ہوئے پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، وزراء، مشیروں اور پارٹی پوزیشن ہولڈر کو کسی بھی غیر قانونی یا بددیانتی کے خلاف عوام کے سامنے جوابدہ بنائے گی۔
انٹرنل اکاونٹیبٹی کمیٹی تک عوام کی رسائی کو بھی یقینی بنانا منشور میں شامل ہے، کمیٹی کی فعالیت، ریکارڈ اور شکایت کنندگان کو رائے و تجاویز کے لیے کمیٹی کا سیکرٹریٹ قائم کرنا اس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
پبلک آفس ہولڈرز یعنی وزراء، مشیروں اور اراکین اسمبلی کو ضروری مدد کی فراہمی اور مختلف محکموں، اداروں کے درمیان اگر چاہیں تو رابطہ کاری، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو جہاں چاہیں اراکین اسمبلی، وزراء، مشیر کے احتساب کے حوالے سے ضروری مدد کی فراہمی بھی کمیٹی اراکین کے فرائض کا حصہ ہے۔
نامزد کردہ کمیٹی گڈ گورننس کے لیے عوامی امیج بنانے کے لیے وزیروں، مشیروں اور چیف ایگزیکٹو/ وزیراعلی کو اقدامات تجویز کرنا بھی شامل ہے۔
عوام کسی بھی بدانتظامی، اختیارات کے ناجائز یا غلط استعمال، یا پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی/ عوامی نمائندوں سے متعلق کسی بھی غیر قانونی یا غیر اخلاقی واقعے سے متعلق شکایات وزیراعلی خیبرپختونخوا کی پورٹل ” اختیار عوام کا ” کے ذریعے بھجوا سکتے ہیں۔
ضابطہ کار میں شکایت کے اندراج اور اس پر کاروائی کے حوالے تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔
کمیٹی کو مستقبل میں تحریک انصاف کے بیرونی ممالک میں قائم تنظیموں تک پھیلایا جائے گا جن کے شکایات چیف منسٹر پورٹل "اختیار عوام کا” کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔ پاکستان تحریک انصاف انٹرنل اکاونٹبیلٹی کمیٹی کے ضابطہ کار کی منظوری دیدی گئی۔

مزید پڑھیں:  آل پاکستان تعلیمی بورڈز گرلز والی بال ٹیم نے باکو کلب کو ہرا دیا