صوابی سٹی پولیس سٹیشن میں دھماکہ

صوابی سٹی پولیس سٹیشن میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 35 زخمی

ویب ڈیسک: صوابی سٹی پولیس سٹیشن میں دھماکہ ہوا ہے، رات گئے ہونے والے اس زوردار دھماکہ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 35افراد زخمی ہوگئے.
دھماکہ میں‌زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہڈ کوارٹر ہسپتال صوابی منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں 28 افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جبکہ باقی افراد کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا تھا۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چودھری نے آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور کے ہمراہ رات گئے ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔

مزید پڑھیں:  9مئی مقدمات سے تحریک انصاف کارکنان سمیت 18ملزمان بری