امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات

امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا لطف اٹھا رہا ہے، ڈونلد لو

ویب ڈیسک: امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت میں امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا لطف اٹھا رہا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں ںے پاکستان کی معاشی بحالی اور جاری اصلاحات پر امید کا اظہار کیا۔
ورلڈ بینک کے ہیڈکوارٹر میں پاکستانی وزیر خزانہ سے ملاقات کے بعد ڈونلڈ لو نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بحالی سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسے مستقبل کے لیے ضروری قرار دیا۔
امریکی معان وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ اصلاحات آسان نہیں، لیکن یہ پاکستان کے طویل المدتی استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان اصلاحات کے کامیاب نفاذ سے نوجوانوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچے گا۔
سکیورٹی تعاون پر ڈونلڈ لو نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستانی عوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان ترقی کرے اور کامیاب ہو، ہم اس میں اس کا ساتھ دیتے رہیں گے۔
امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت میں امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا لطف اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسے مستقبل کے لیے ضروری قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے