شہبازشریف سے ملاقات اچھی رہی

شہبازشریف سے ملاقات اچھی رہی، نیا قرض پروگرام مفید ثابت ہوگا، جارجیوا

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سے ملاقات اچھی رہی ، نیا قرض پروگرام مفید ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نئے آئی ایف ایم پروگرام سے پاکستان میں مہنگائی میں کمی اور ٹیکس نظام میں بہتری آئے گی۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے نئے فنڈ کی معاونت سے چلنے والے پروگرام پر وزیراعظم پاکستان سے بات چیت ہوئی جو کہ فائدہ مند رہی۔
انہوں نے کہا کہ فنڈ پروگرام مہنگائی میں کمی، ٹیکس کے نظام میں مزید بہتری اور نئی ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے مدد گار ہے جبکہ پروگرام سے جامع ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے 2 روز قبل ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔
یاد رہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سے ملاقات اچھی رہی ، نیا قرض پروگرام مفید ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی قیمتوں میں ریلیف دینے سے روک دیا