فیصل امین نے گورنر خیبرپختونخوا

فیصل امین نے گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف ہرجانہ کیس دائر کردیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی فیصل امین نے گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف ہرجانہ کیس دائر کردیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات لگانے پر علی امین گنڈاپور کے بھائی نے فیصل کریم کنڈی کے خلاف ہرجانہ کیس دائر کر دیا۔
گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف سیشن جج پشاور کی عدالت میں فیصل امین نے 50 کروڑ روپے ہرجانے کی درخواست جمع کرادی۔
فیصل امین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی نے ٹی وی شو میں ان پر جھوٹے الزامات لگائے۔
انہوں نے درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ گورنر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جبکہ نجی چینل کے اینکر نے بھی وزیراعلیٰ کا مؤقف لینے کی کوشش نہیں کی۔
درخواست میں فیصل امین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ معافی مانگ کر 50 کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کیے جائیں۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی فیصل امین گنڈوپور نے فیصل کریم کنڈی کے خلاف ہرجانہ کیس دائر کردیا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: سرکاری ملازمین پنشن اصلاحات کیخلاف سڑکوں پر آگئے