بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران

بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران 46 افراد ڈوب کر ہلاک

ویب ڈیسک: بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران 46 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے جن مِیں 37 بچے بھی شامل تھے۔
بھارتی ریاست بہار میں مذہبی تہوار جیوت پتریکا کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق لوگوں کے ڈوبنے کے واقعات ریاست بہار کے 15 اضلاع میں منگل کے روز سے سامنے آنا شروع ہوئے۔
ذرائع مطابق ڈوبنے کے واقعات دریاؤں اور تالابوں میں اشنان کے دوران ہوئے، جہاں حالیہ سیلاب کے باعث پانی کی سطح بلند ہو گئی تھی۔
بہار میں جیوت پتریکا کا تہوار مائیں اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے مناتی ہیں، یہ تہوار ریاست اترپردیش اور جھارکھنڈ کے علاوہ نیپال میں بھی منایا جاتا ہے، تاہم اس کے باوجود بچوں کی ہلاکت کے واقعات رونما ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈوبنے کے واقعات اورنگ آباد، گوپال جنگ، سماستی پور، روہتاس، پٹنا اور وشالی سمیت بہار کے 15 اضلاع میں پیش آئے جن کے بعد ڈوبنے والوں میں سے 46 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ مزید 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران 46 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے جن مِیں 37 بچے بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا لطف اٹھا رہا ہے، ڈونلد لو