قائم کردہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی غیرفعال

بدعنوانی کی روک تھام، قائم کردہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی غیرفعال

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے قائم کردہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی غیرفعال ہوگئی۔
4 اگست کو انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی قائم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی تھی جس کا مقصد وزیراعلیٰ، وزرا اور پارٹی عہدیداروں کا احتساب کرنا تھا۔
کمیٹی کی جانب سے ایک ماہ کے دوران کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، ماسوائے ایک وزیر شکیل خان کےخلاف کارروائی کے، کمیٹی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی نے وزیراعلیٰ سے صوبائی وزیر شکیل خان کےخلاف کارروائی کی سفارش کی تھی، پی ٹی آئی کی اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کے پاس مختلف محکموں کے خلاف شکایات آئی ہیں۔
کمیٹی رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ کمیٹی مختلف شکایات پر تحقیقات کر رہی ہے، کمیٹی غیر فعال نہیں، کمیٹی کے لیے دفترکا مسئلہ تھا جو حل ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے قائم کردہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی غیرفعال ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں فائز عیسیٰ کو سپورٹ نہیں کرسکتے، مولانا عبدالغفور حیدری