وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بلوں سے پریشان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان ہو گئے ۔
پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے میں وزیراعلیٰ ہوں لیکن تنخواہ سے بجلی کا بل جمع نہیں کر سکتا ۔

مزید پڑھیں:  کرم جھڑپیں ساتویں روز بھی جاری، 46 افراد جاں بحق، 98 زخمی

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گھر پر سولر لگا ہوا ہے پھر بھلی بل اتنا آتا ہے کہ تنخواہ سے ادائیگی ممکن نہیں ہوتی ۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کا یہ حال تو باقی عوام کا کیا حال ہوگا ۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ میرے سمیت تمام لوگ بجلی کے موجودہ ناروا بلوں سے تنگ ہیں ۔

مزید پڑھیں:  لبنان پر بمباری جاری، مزید 72شہید ، 5لاکھ افراد کی نقل مکانی