خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل

آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل اجلاس طلب کر لیا

ویب ڈیسک: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حالیہ اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل اجلاس فوری طلب کر لیا۔
امریکی ذرائع کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس اپنی رہائش گاہ پر فوری طور پر طلب کیا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے سکیورٹی کونسل کا اجلاس لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی میزائل حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر بلایا گیا ہے۔
حملوں سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر کو ہدف بنانا صیہونیوں کی منشا ہے جسے عملی جامہ پہنانے کیلئے وہ کوشاں ہیں، حملوں کا اصل نشانہ حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ تھے۔
یاد رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حالیہ اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل اجلاس فوری طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں:  سوات میں موٹر کار حادثے کا شکار ،5افراد شدید زخمی