ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے، شاندار استقبال کیا گیا

ویب ڈیسک: معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطا الرحمان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سمیت نماز جمعہ کے اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 28 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے، 5 سے 6 اکتوبر کو کراچی، 12 سے 13 اکتوبر لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں لوگوں سے خطاب کریں گے۔
اس دوران معروف سکالر پاکستان میں قیام کے دوران اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں اور عوامی تقریبات میں شریک ہوں گے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ حکومتِ پاکستان کی دعوت پر اپنے بیٹے شیخ فارق نائیک کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
یاد رہے کہ معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطا الرحمان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
اپنے قیام کے دوران معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سمیت نماز جمعہ کے اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی نے پہیہ جام ہڑتال کی کال دیدی