لاپتہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل

لاپتہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم گھر پہنچ گئے

ویب ڈیسک: لاپتہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم گھر پہنچ گئے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاپتہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات سے لاپتہ تھے۔
محمد اکرم پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کا الزام تھا۔ محکمہ جیل خانہ جات نے محمد اکرم کی سرکاری رہائش گاہ بھی خالی کروا لی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ لاپتہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم 25ستمبر کو گھر پہنچے ہیں تاہم ان کے اہل خانہ نے ان کی واپسی کی اطلاع کسی کو نہیں دی۔
محمد اکرم سے چند دن قبل ڈی ائی جی جیل خانہ جات افس کے اسسٹنٹ ناظم شاہ بھی گھر واپس پہنچ گئے تھے، ادھر محمد اکرم اور ناظم شاہ کے ساتھ لاپتہ ہونے والے سابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ظفر غوری کا نام بھی لیا جا رہا ہے، تاہم بتایا گیا ہے کہ 17 اگست کو ہی ظفر غوری گھر واپس پہنچ گئے تھے۔
یاد رہے کہ ناظم شاہ بھی محمد اکرم کے ساتھ ہی لاپتہ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے دہشتگردی:چین روس اور ایران کی پاکستان کے موقف کی تائید