جہاں حکم ملے گا وہیں جلسہ

جہاں حکم ملے گا وہیں جلسہ کرینگے، یہ گولیاں ہمارا مقصد تبدیل نہیں کرسکتیں

ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ پیشی کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جہاں حکم ملے گا وہیں جلسہ کرینگے، یہ گولیاں ہمارا مقصد تبدیل نہیں کرسکتیں۔
انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلی ہوں، اپنے وسائل ڈنکے کی چوٹ پراستعمال کرونگا، میری مشینری راستہ اس لئے کلئیر کرے گی کیونکہ میں اس صوبے کا وزیراعلی ہوں۔
اس موقع پر انہوں نے پنجاب پولیس کو وراننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی کا غلط حکم نہ مانیں، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہونگے۔
ایک سوال کے حواب میں انہوں نے کہا کہ 2017ء کے پولیس ایکٹ پر کام کر رہے ہیں تاکہ کوئی بھی اپنی طاقت کو بے جا استعمال نہ کرسکے۔ نگران دور میں پولیس پر وہ کام کروائے گئے جو وہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔
صوبائی وسائل کے استعمال کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعلی ہوں اپنے وسائل ڈنکے کی چوٹ پر استعمال کرونگا۔ میری مشینری راستہ اس لئے کلئیر کرے گی کیونکہ میں اس صوبے کا وزیراعلی ہوں، انہوں نے پنجاب پولیس کو وراننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی کا غلط حکم نہ مانیں ، ورنہ نتائج آپ نے خود بھگتنے ہونگے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ عظمی بخاری کہتی ہے میں خبیر پختونخوا میں جلسہ کروں تو میں کیوں یہاں جلسہ کروں، میں پورے پاکستان میں جلسہ کرونگا۔ بلاول سمیت پی ڈی ایم اور دیگر جلسے کر رہے ہیں انھیں کوئی روکنے والا نہیں۔
انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے خود بولا ہے کہ مجھے کہا گیا کہ ہی ٹی آئی کی حکومت ختم کرو، مولانا آپ مان گئے کہ امریکہ کے کہنے پر آپ نے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی ہے۔
یاد رہے کہ پشاور ہائی کورٹ پیشی کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جہاں حکم ملے گا وہیں جلسہ کرینگے، یہ گولیاں ہمارا مقصد تبدیل نہیں کرسکتیں۔

مزید پڑھیں:  تباہی پھیلانے کے باوجود امریکہ نے اسرائیل کے دفاع کا اعلان کر دیا