قرآن پر حلف اٹھانے کا حکم

لاپتہ 4بھائیوں کا کیس،عدالت کاایس ایچ اوکوقرآن پرحلف اٹھانےکاحکم

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ 4بھائیوں سے متعلق کیس میں ایس ایچ او حیات آباد کو قرآن پر حلف اٹھانے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے حیات آباد سے لاپتہ ہونے والے4بھائیوں کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عدالت نے ایس ا یچ او حیات آباد کو قرآن پر حلف اٹھانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس اعجاز انورنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قرآن پر حلف لے کر بتائیں کہ لاپتہ افراد آپ کے پاس نہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز میں آپ دکھائی دے رہے ہیں، حلف اٹھائیں آپ نے گرفتاری نہیں کی۔
ایس ایچ او حیات آباد نے عدالت سے وقت مانگ لیا۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم گھر پہنچ گئے