باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار

کوئٹہ میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار،8افراد جاں بحق،25زخمی

ویب ڈیسک: کوئٹہ میں بروری روڈ کے قریب باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 8افرادجاں بحق جبکہ25زخمی ہوگئے۔
وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے ہسپتال میں مریضوں کے عیادت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
انہوں نے متاثرین کیلئے فوری اور بہتر علاج معالجے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بروری بائی پاس بس حادثے پر اظہار افسوس کیا ۔
انہوں نے کہا حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک اور دکھ کا باعث ہے ،تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق