وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نئی حکمت عملی

ڈی چوک احتجاج :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی چوک احتجاج کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرلی ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے احتجاج کی کامیابی کے لئے مسلسل رابطے شروع کردیئے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے نئی حکمت عملی کے تحت سوات، مالاکنڈ اور نوشہرہ سے ہیوی مشینری آج صوابی انٹرچینج پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔
کھانے پینے کی اشیا کے ٹرک اور خراب حالات سے نمٹنے اور شیلنگ سے بچنے کے لیے ماسک، نمک اور دیگر حفاظتی سامان بھی آج صوابی پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزرا اور ریجن صدور سے کہا ہے کہ ہمیں جتنے دن بھی سڑک پر گزارنے پڑے تو گزاریں گے اور واپسی کا کسی صورت تصور بھی نہ کیا جائے۔
علی امین گنڈا پور نے واضح کیا کہ ہم ڈی چوک پہنچ کر رہیں گے، آپ لوگ مکمل تیاری کریں کیونکہ یہ ہمارے لیے فائنل رائونڈ ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی صورت بھی اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر کل کوئی اسلام آباد آئیگا تو پھر ہم سے شکوہ نہ کرے۔

مزید پڑھیں:  سیلاب امداد کا غلط استعمال: امریکہ نے بلاول کا بیان کا نوٹس لے لیا